بھارت آج سے نئیدلی میں چار روزہ 27ویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس WAIPAکا انعقاد کررہا ہے۔ بھارتی حکومت کی سرمایہکاری کو فروغ دینے سے متعلق ایجنسی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ایجنسیوں کی عالمی ایسوسیایشن اس تقریب کا انعقاد کررہی ہے۔
یہ تقریب نئی دلیکے انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر یشوبھومی میں منعقد کی جائے گی۔
صنعتوں اور گھریلوتجارت کے محکمے کی جانب سے منعقد ہورہی یہ تقریب اب تک کی سب سے بڑی عالمی سرمایہ کاریکانفرنس ہوگی۔کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلکے مرکزی وزری پیوش گوئل بدھ کے روز کلیدی خطبہ دیں گے اور تجارت اور سرمایہ کاری کیدہائی کے موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔
جناب گوئل Experience انڈیا سینٹر کی شروعات بھی کریں گے، جہاں مختلف ٹیکنالوجیز بشمول Virtual Reality، AugumentedReality، Interactive ٹچ اسکرینوں اور Projection Mapping کے ذریعے خدمات، ٹیکنالوجی اور مصنوعات کے شعبے میں بھارت کی بہترین پیشکشوںکی نمائش ہوگی۔