Jharkhand

میّاں سمّان یوجنا کی پانچویں قسط 11 دسمبر تک مل جائے گی

17views

تقریباً 57 لاکھ خواتین کے کھاتے میں پہونچیں گے 2500 روپے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، یکم دسمبر:۔ جھارکھنڈ کی خواتین کے لیے اچھی خبر ہے۔ ہیمنت سورین کے دوبارہ وزیر اعلی بننے کے بعد، میّاں سمّان یوجنا کے تحت خواتین کے کھاتوں میں 2500 روپے کی رقم منتقل کی جائے گی۔ محکمہ بہبود آبادی نے پانچویں قسط جاری کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ رقم 11 دسمبر کو خواتین کے کھاتوں میں پہونچنے کی امید ہے۔
تقریباً 57 لاکھ خواتین مستفید
قابل ذکر ہے کہ میّاں سمّان یوجنا کے تحت 18 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کو مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ تقریباً 57 لاکھ خواتین اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اسکیم کے تحت اب تک چار قسطیں خواتین کے کھاتوں میں منتقل کی جا چکی ہیں۔ پہلے خواتین کو 1000 روپے دیے جا رہے تھے۔ لیکن انتخابات سے پہلے ہیمنت سورین نے اعلان کیا تھا کہ اگر جھارکھنڈ میں ابوا کی حکومت آتی ہے تو دسمبر سے خواتین کے کھاتوں میں 2500 روپے منتقل کیے جائیں گے۔
اسکیم میں رجسٹریشن ابھی جاری ہے
میّاں سمّان یوجنا کا اسمبلی انتخابات میں انڈیا اتحاد کو بڑا فائدہ ہوا۔ حکومت نے نومبر میں چوتھی قسط خواتین کے کھاتوں میں منتقل کی تھی جس کا انتخابات میں خاصا اثر ہوا۔ محکمہ بہبود نے کہا کہ اسکیم کی رجسٹریشن ابھی جاری ہے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد اس اسکیم پر کام میں تیزی آئی ہے۔ نیز، اس اسکیم نے خواتین میں حکومت کے تئیں مثبت تاثر پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.