National

دہلی زرعی مارکیٹنگ بورڈ نے منڈیوں کی ترقی کے لیے 544 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا

165views

دہلی زرعی مارکیٹنگ بورڈ نے دہلی کی منڈیوں کی ترقی کے لیے مالی سال 2024-25 کے لیے 544 کروڑ 80 لاکھ روپے کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔دہلی ایگریکلچرل مارکیٹنگ بورڈ (ڈی اے ایم بی) اور اے پی ایم سی کے عہدیداروں کے ساتھ منگل کو دہلی کے ترقیاتی وزیر گوپال رائے کی صدارت میں منڈیوں کی ترقی پر مشترکہ میٹنگ میں بورڈ نے منڈیوں کی ترقی کے لیے مالی سال 2024-25 میں کل 544 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دی۔

بی جے پی نے اپوزیشن لیڈروں کو انتخابی مہم سے روکنے کے لیے ای ڈی کو اپنا ہتھیار بنایا، گوپال رائے کا سنگین الزام

مسٹر رائے نے کہا کہ اس بجٹ میں اے پی ایم سی آزاد پور کو تقریباً 225.96 کروڑ روپے، فروٹ/سبزی منڈی غازی پور کو 20.07 کروڑ، ایف پی اینڈ ای ایم سی غازی پور کو 21.27 کروڑ، پھول منڈی غازی پور کو 8.63 کروڑ، کیشب پور کو 21.77 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اے پی ایم سی نریلا کو 31.36 کروڑ روپے، اے پی ایم سی نجف گڑھ کے لیے 5.36 کروڑ روپے اور ڈی اے ایم بی کے لیے 210.40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ پر بھیجی چادر

انہوں نے کہا کہ ٹکری کھمپور ہول سیل منڈی کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پھل سبزی منڈی اور پولٹری منڈی غازی پور کی ترقی اور غازی پور پھول منڈی کی تزئین و آرائش کا کام کیا جائے گا۔ مرغا منڈی غازی پور کی تزئین و آرائش کا کام بھی اس سال 70 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا جائے گا۔

Follow us on Google News