Jharkhand

وزیر اعلیٰ نے لوک سبھا کے سابق ڈپٹی اسپیکر کڑیا منڈا کی عیادت کی

62views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 9 جنوری:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے میڈیکا ہسپتال جا کر جھارکھنڈ کے سنیئرلیڈر کڑیا منڈا سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹروں کو کڑیا مندا کے بہتر علاج کی ہدائت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’لوک سبھا کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور جھارکھنڈ کے سینئر لیڈر قابل احترام شری کڈیا منڈا جی سے رانچی کے میڈیکا ہسپتال میں ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات لینے کے بعد انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ میں محترم کڑیا منڈا جی کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں‘۔
ڈمباری بورو فائرنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
اس سے قبل وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ڈومباری برو فائرنگ واقع کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ڈومباری برو فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے ان گنت بہادروں کو یاد کیا۔ انہوں نے X پر لکھا کہ جھارکھنڈ کے لاتعداد بہادروں نے ملک کی آزادی اور حقوق کی لڑائی میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ لیکن یہ قربانیاں تاریخ کے اوراق میں کہیں بھلا دی گئیں۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر اپنے بہادر آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ہیمنت سورین نے لکھا کہ ڈومباری برو فائرنگ کا واقعہ ایک ایسا ہی خوفناک واقعہ ہے جہاں ہمارے لاتعداد بہادروں نے جھارکھنڈی شناخت، حقوق اور پانی، جنگل اور زمین کی حفاظت کے لیے انگریزوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ڈومبڑی برو فائرنگ کے واقعہ کے لازوال بہادر شہداء کی شہادت کو لاکھوں سلام۔ جھارکھنڈ کے بہادر شہید ہمیشہ زندہ رہیں، جئے جھارکھنڈ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.