اسلام آباد ، 16 اکتوبر (یو این آئی) شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کےسپرد کردی گئی ، روس 2025 میں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد کردی گئی، ایس سی او کی سربراہی ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے روس کومبارکباد دی۔روس 2025 تک ایس سی او کی سربراہی سنبھالے گا اور 2025میں شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا نئےاقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کرلیا اور نئے اقتصادی ڈائیلاگ کی دستاویز پر دستخط کردیئے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان 8 دستاویز اور سیکریٹریٹ سے متعلق دستاویز پر دستخط ہوئے۔ رکن ممالک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں اجلاس کے اعلامیہ پر دستخط کئے اور رکن ممالک کے رہنماؤں کی تنظیم کےبجٹ سےمتعلق امور کی منظوری دی ساتھ ہی انسداد دہشت گردی کی علاقائی ایگزیکٹیو کمیٹی سےمتعلق دستاویز پر دستخط کئے۔
11
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر فوجی حملہ غلطی ہے
ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش کی جا ئے گی: اسرائیلی وزیر خارجہ یروشلم، 17 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی...
اسرائیل انسانی ہمدردی کے مشن کو غزہ پہنچنے کی اجازت دے: ڈبلیو ایچ او
جنیوا، 17 اکتوبر (یو این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ...
سلامتی کونسل: امریکی سفیر نے غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی کو ناقابل قبول قرار دیدیا
نیو یارک، 17 اکتوبر(اے یوایس) امریکی سفیر نے سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی...
امریکا اسرائیل کو 17 ارب ڈالرز کی فوجی امداد دے چکا: اقوامِ متحدہ میں چینی مندوب
واشنگٹن، 17 اکتوبر(اے یو ایس) برطانیہ، فرانس اور الجیریا کی درخواست پر غزہ کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی...