AssamNational

آسام حکومت نے پانچ مقامی مسلم برادریوں کے سماجی، اقتصادی جائزے کیلئے عمل شروع کردیا

136views

آسام سرکار نے گوریا،موریا، دیشی، سید اور Julha پر مشتمل پانچ مقامی مسلم برادریوںکے سماجی اور اقتصادی جائزے کا عمل شروع کرنے کو اصولی طور پر اپنی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ گوہاٹی میں وزیراعلیٰ ہیمنت بسو سرما کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دورانلیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ضروری اقدامات کرےں تاکہ آئندہکے سماجی اور اقتصادی جائزے کو یقینی بنایا جا سکے۔ جناب سرما نے کہا کہ اِس جائزےکی تکمیل کے بعد اعداد و شمار کا استعمال آسام سرکار پانچ مقامی مسلم برادریوں کی سماجی،سیاسی، تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے لیے جامع اقدامات کرنے کے لیے کرے گی۔ریاستی کابینہنے ان پانچ مسلم برادریوں کی مقامی حیثیت کو منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کے دفترنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جناب سرما نے پچھلے سال مقامی مسلم برادریوں کے دانشور افراداور سرکردہ شہریوں کے ساتھ ایک مکالماتی سیشن میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد مسلم برادریوںسے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مقامی مسلم برادریوں کے نمائندوں کےساتھ کئی ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔x

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.