پٹنہ، 9 نومبر :۔ بہار کے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کا آج یوم پیدائش ہے۔ تیجسوی اب 34 سال کے ہوگئے ہیں۔ رات 12 بجے ہی تیجسوی کے گھر والوں نے کیک کاٹ کر ان کا برتھ ڈے منائی۔ اس موقع پر تیجسوی کے ساتھ ان کے والد لالو یادو، والدہ رابڑی دیوی، بہن میسا بھارتی، بھائی تیج پرتاپ یادو اور ان کی اہلیہ راج شری بھی تصویروں میں نظرآ رہے ہیں۔ تیجسوی نے تین کیک کاٹ کر اپنا یوم پیدائش منایا۔ پارٹی کارکنان آج غریبوں کو کھانا بھی کھلائیں گے۔ انہوں نے تیجسوی یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر پٹنہ کی کئی کچی آبادیوں کا دورہ کرنے اور غریبوں کے درمیان دعوت کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یقیناً پارٹی کارکنان اپنے لیڈر تیجسوی یادو کی سالگرہ دھوم دھام سے منانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کارکنان اور لیڈر تیجسوی کی سالگرہ کی پارٹی کو مختلف پلان بنا کر بہت خاص بنانا چاہتے ہیں، اس کے لیے وہ بہت ساری تیاریاں کر رہے ہیں۔
197
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہیون انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسنوادہ،2فروری:۔ نوادہ ضلع کے انصار نگر واقع ہیوین انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی۔ اس میں...
آر جے ڈی نے جگ دیو پرساد کایوم پیدائش منایا
پٹنہ، 02 فروری (یو این آئی) بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اتوار کو لافانی شہید جگدیو پرساد...
مرکزی بجٹ ترقی پسند اور مستقبل پر مبنی ہے: نتیش
پٹنہ،یکم فروری (یواین آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی بجٹ کو مثبت اور خوش آئند قرار دیتے...
آر جے ڈی دفتر میں بہار کیسری،کرشنا سنگھ کی برسی منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ،31جنوری:۔آج سابق وزیر اعلیٰ بہار کیسری، کرشنا سنگھ کی برسی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں...