’دہلی لرننگ لیب‘ کے رضاکار ماہوار، جنسی صحت، جسمانی تعلق کے لیے رضامندی، خاندانی مںصوبہ بندی اور محفوظ جنسی تعلق سے متعلق چھوٹے ڈراموں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ نوجوانوں کو بیدار کیا جاسکے۔ تصویر بشکریہ ریسٹ لیس ڈیولپمنٹ۔ نئی دہلی کے دکشن پوری علاقے میں ایک مصروف ترین سڑک پر واقع ایک کیمونٹی سینٹر سے چلنے والا ایک شاندار پروجیکٹ نوجوانوں کو اپنی جنسی اور تولیدی صحت کا کنڑول سنبھالنے کے لیے با اختیار بنا رہا ہے۔ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی امداد...
یوایس ایڈ سے حمایت یافتہ طفل دوست صحت مراکز نوجوانوں کی قیادت والی ایک ایسی کمیونٹی تشکیل دیتے ہیں جو ایچ آئی وی پازیٹو بچوں کو زندگی کی دشواریوں کا سامنا کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ (تصویر بشکریہ ایکسیلریٹ) حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی۱۲ سالہ تنیشا(بدلا ہوا نام) نہ صرف ایچ آئی وی کی مریضہ ہے بلکہ وہ گھریلو تشد دکا بھی شکار رہی ہے ۔ مگر پھر امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے مخصوص پروگرام ایکسلریٹ کی مدد سے تنیشا کی زندگی میں انقلاب آفریں تبدیلی...
یوایس ایڈ اور ناکو کے طبقات پر مبنی قیادت والے پروگرام لوگوں کو اس بات کا موقع دیتے ہیں کہ وہ محروم طبقات تک ایچ آئی وی خدمات بہتر طور پر بہم پہنچانے کے سلسلے میں ماحول سازی میں شرکت کریں۔(تصویر بشکریہ ریتا پرساد) اگر ایچ آئی وی کی بعض اہم خدمات جیسے تحفظ، جانچ اور علاج سے بعض لوگ مسلسل کوششوں کے باوجود محروم رہیں تو ایسی صورت میں نگرانی پروگرام کی مدد سےرکاوٹوں کی نشاندہی کر کے بہتر حل نافذ کیے جا سکتے ہیں۔ امریکی ایجنسی برائے بین...
تال پلس میں ایک مشیر ایک مریض سے بات کرتے ہوئے۔ تال پلس ایک مربوط صحت مرکز ہے جہاں ایچ آئی وی مریضوں کو اعلیٰ معیار کی سستی طبّی نگہداشت مہیا کروائی جاتی ہے۔ (تصویر از انیتا کھیمکا، مشیر فوٹوگرافر، ایپِک انڈیا) مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ۴۸ برس کی نمرتا واڈکر(بدلا ہوا نام ) کا ۲۰۱۲ء سے ہی (اے آر ٹی )ایڈس کا علاج چل رہا تھا۔مگر ۲۰۲۰ء سے ان کے جوڑوں میں شدید درد شروع ہوا جس میں مستقل اضافہ ہوتارہا۔ اپنی حالت سے پریشان ہوکر انہوں نے...
یوایس ایڈ کی ایکسلریٹ پروجیکٹ ٹیم کے اراکین کو اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ لاوارث اور کمزور بچوں کی نگہداشت کرنے والے افراد اور خانوادوں کو بچوں کے علاج کے عمل میں شامل کریں اور انہیں اس کے بارے میں باخبر بھی کریں۔ (تصویر بشکریہ پروجیکٹ ایکسلریٹ) امفال سے تعلق رکھنے والی نرگس (بدلا ہوا نام) ایڈس سے متاثرہ ایک نوعمر بچی ہے۔ بچوں کی صحت کی نگرانی پر متعین شخص کو یہ دیکھ کر تشویش ہوئی کہ گوچہ نرگس کو دوائیں برابر دی جارہی ہیں...
’سیف زندگی‘ پورٹل میں جنسی صحت منیجر ایک صارف کو ایچ آئی وی سیلف ٹیسٹنگ پروسیس کی جانکاری دیتے ہوئے۔ (تصویر بشکریہ سیف زندگی) ایچ آئی وی کے خطرے سے دوچارطبقات جو روبرو خدمات حاصل کرنے سے گریزاں ہیں اکثر آن لائن وسائل سے بے خبر ہوتے ہیں جہاں وہ مکمل رازداری کے ساتھ مستفید ہو سکتے ہیں۔ امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی (یو ایس ایڈ) اور یونائیٹڈ اسٹیٹس پریسیڈنٹس ایمرجنسی پلان فار ایڈس ریلیف (پپفار) کا امداد یافتہ آن لائن پورٹل ’سیف زندگی‘ بھارت میں ایسی آبادی کو ایچ...
ریلو کے انگریزی ایکسس مائکرو اسکالرشپ پروگرام کے طلبہ غزالہ یوسف انصاری(بائیں سے)، نفیسہ نسیم، سنیشا کمبریکا، سُربھی کشیپ اور دیپیش کمار نے نئی دہلی کے امیریکن سینٹر میں اپنے پراجیکٹوں کی نمائش کی۔ (تصویر بشکریہ راکیش ملہوترا) نئی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانہ کے مقامی انگریزی زبان دفتر (ریلو) بھارت کے باشندوں کےلیے انگریزی کا پروگرام چلاتا ہے۔ انگریزی زبان سیکھنے کی شدید خواہش نے نفیسہ نسیم، دیپیش کمار، سانیش کمبریکا، سربھی کشیپ اور غزالہ یوسف انصاری کو ریلو میں داخلہ لینے کی ترغیب دی۔ یہ پانچوں ریلو...