Sports

سید مشتاق علی ٹرافی: کرناٹک نے تمل ناڈو کو سات وکٹوں سے ہرایا

42views

اندور، یکم دسمبر (یو این آئی) واسوکی کوشک اور منوج بھنڈاگے (3-3 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد منیش پانڈے (42) اور کپتان مینک اگروال (30) کی شاندار بلے بازی کی بنیاد پر کرناٹک نے اتوار کو سید مشتاق علی ٹرافی کے گروپ بی میچ میں تمل ناڈو کو 51 گیندیں باقی رہتے ہوئے سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ 91 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری منیش پانڈ ے اور مینک اگروال کی اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پہلے وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت ہوئی۔ 10ویں اوور میں گرجا پنیت سنگھ نے مینک اگروال (30) کو آؤٹ کرکے تمل ناڈو کو پہلی کامیابی دلائی۔ اسی اوور میں گرجپنیت سنگھ نے منیش پانڈے (42) کو بھی پویلین بھیج دیا۔ آر سمرن (ایک) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کرشنن سریجیت (ناٹ آؤٹ 9) اور ابھینو منوہر (دو) نے 11.3 اوور میں تین وکٹ پر 93 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سات وکٹ سے جیت دلادی۔تمل ناڈو کے لیے گرجاپنیت سنگھ نے دو اور ورون چکرورتی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے آج یہاں تمل ناڈو نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری تمل ناڈو کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے سات کے اسکور پر اپنے چار وکٹ گنوا دیے۔ نارائن جگدیسن (0)، بابا اندرجیت (5)، بھوپتی کمار (1) وجے شنکر (0) آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کی جانب سے ورون چکرورتی (24) نے سب سے زیادہ رنز بنا ئے۔ کپتان شاہ رخ خان (19)، محمد علی (15) اور ہریتھک ایشوارن (12) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
واسوکی کوشک اور منوج بھنڈاگے کی خطرناک گیند بازی کے سامنے تمل ناڈو کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 90 رنز پر سمٹ گئی۔کرناٹک کی جانب سے واسوکی کوشک اور منوج بھنڈاگے نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ودیادھر پاٹل کو دو وکٹ ملے۔ شریاس گوپال اور وجے کمار ویشاکھ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.