ہیمنت سورین کا اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 16 ستمبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ سے رانچی کے طالب علم ابھیشیک روی کی آئی ٹی ای آر کالج میں موت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے کہا ہے۔ سی ایم سورین نے سنی کے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے، “محترم وزیر اعلی موہن چرن اوجھا سے درخواست ہے کہ وہ رانچی کے ابھیشیک روی کی آئی ٹی ای آر کالج، اوڈیشہ میں مشتبہ موت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کریں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ “ساتھ ہی سی ایم ہیمنت نے سوگوار خاندان کو تسلی بھی دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ بھگوان بیٹے ابھیشیک کی روح کو سکون دے اور ان کے اہل خانہ کو غم کی اس مشکل گھڑی کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ قابل ذکر ہے کہ رانچی کے ڈورانڈا واقع رویداس محلہ کے رہنے والے ابھیشیک روی کی اوڈیشہ کے آئی ٹی آر انجینئرنگ کالج میں موت ہوگئی۔ کالج انتظامیہ کے مطابق ابھیشیک کی موت سیڑھیوں سے گرنے سے ہوئی۔ لیکن گھر والوں نے ریگنگ کا الزام لگایا ہے۔