National

سپریم کورٹ نے داخلے کیلئے دائر درخواست پر روہنگیا پناہ گزین بچوں کی تفصیلات طلب کی

54views

درخواست دہلی میں 1050 روہنگیا پناہ گزین سے متعلق ہے

نئی دہلی، 31 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی میں روہنگیا لوگوں کی رہائش کی تفصیلات طلب کیں اور ان سے کہا کہ وہ اسے سرکاری اسکولوں میں پناہ گزین بچوں کے داخلے کی درخواست گزار سے ریکارڈ پر لائے۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے ایک رضاکار تنظیم (این جی او) 'روہنگیا ہیومن رائٹس انیشی ایٹو ' کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پوچھا کہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کے لیے دہلی حکومت کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔بنچ نے این جی او کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کولن گونسالویس سے کہا کہ وہ حلف نامہ داخل کریں کہ روہنگیا کہاں رہ رہے ہیں۔ وہ کن علاقوں میں رہتے ہیں؟ اپنی پی آئی ایل میں این جی او نے عدالت عظمیٰ سے 23 دسمبر 2024 کو دہلی کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے جاری کردہ سرکلر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی، جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلے سے منع کیا گیا تھا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ دہلی حکومت کو تمام روہنگیا بچوں کو مفت داخلہ دینے کی ہدایت جاری کرے، چاہے ان کے خاندانوں کے پاس آدھار کارڈ ہو یا نہ ہو۔ بنچ نے ابتدائی طور پر درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ وہ درخواست پر غور کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔بنچ نے گونسالویس سے پوچھاکہ ' 'یہ درخواست دہلی میں روہنگیا سے متعلق ہے۔ آپ دہلی ہائی کورٹ کیوں نہیں جاتے؟اس پر وکیل نے کہا کہ دہلی میں 1050 روہنگیا پناہ گزین ہیں۔ وہ بنیادی طور پر شاہین باغ اور کھجوری خاص جیسے علاقوں میں رہتے ہیں۔بنچ نے پھر مسٹر گونسالویس سے کہا کہ وہ ایک تفصیلی حلف نامہ ریکارڈ پر لائیں کہ آیا وہ عام رہائش میں رہ رہے ہیں یا کیمپوں میں۔بنچ نے کہاکہ ’’ہم راحت کی نوعیت کو بدل دیں گے۔وکیل نے کہا کہ اس معاملے کی فوری سماعت کی ضرورت ہے، کیونکہ امتحانات شروع ہوں گے اور وہ اس میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ اس پر بنچ نے کہاکہ ’’امتحان اسی وقت ہوگا جب وہ داخلہ لیں گے۔‘‘بنچ کے روبرو وکیل نے کہا کہ وہ بنچ کی طرف سے مانگی گئی تمام تفصیلات داخل کریں گے۔دہلی حکومت کے سرکلر میں اسکولوں میں غیر قانونی تارکین وطن کے داخلہ کو روکنے کے لیے داخلے کے عمل پر سختی سے عمل کرنے اور طلباء کے دستاویزات کی تصدیق کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے میں اگلی سماعت فروری کے دوسرے ہفتے میں کرے گی۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.