Jharkhand

ہوپ ویل اسپتال میں لیپروسکوپک طریقہ سےدو خواتین کے بچہ دانی کے ٹیومر کی کامیاب سرجری

53views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،6فروری:۔ راجدھانی رانچی کے کربلا چوک واقع ہوپ ویل اسپتال میں لیپروسکوپک طریقہ سے دو خواتین کے بچہ دانی کی گانٹھ (ٹیومر) کی کامیاب سرجری کی گئی۔ اس بیماری کی اوپن سرجری رانچی کے دیگر اسپتالوں میں تو آسانی سے ہوتی ہے، لیکن لیپروسکوپک طریقہ سے پہلی بار ہاپ ویل اسپتال کی خاتون ڈاکٹر نیہا علی کی ٹیم نے کی۔ مذکورہ جانکاری جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز عالم نے دی۔ ڈاکٹر عالم نے بتایا کہ اسپتال میں لیپروسکوپک طریقہ سے جمشیدپور کی ایک خاتون اور کانٹاٹولی کی ایک لڑکی کی سرجری کی گئی۔ دونوں سرجری کامیاب رہی۔ انہوں نے بتایا کہ بچہ دانی میں ٹیومر ہو جانے کی وجہ سے کوئی بھی خاتون ماں نہیں بن سکتی تھی۔ ایسی خاتون کا علاج آسانی سے اس اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نیہا علی نے کہا کہ لیپروسکوپک طریقہ سے یوٹیرس کی سرجری کرنے سے دونوں خواتین کی بچہ دانی بچ گئی، جس سے وہ آسانی سے ماں بن سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جانکاری کی کمی کی وجہ سے رانچی کے دیگر ڈاکٹر اس طرح کے مریضوں کو بڑے شہروں میں ریفر کر دیتے ہیں، جبکہ ہاپ ویل اسپتال میں کم خرچ میں اس کا علاج ہوتا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.