مقامی لوگوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی
جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 10 نومبر: جھریا کے ایم ایل اے اور گرینڈ الائنس کے حمایت یافتہ کانگریس امیدوار نے بھنورا نمبر 7، بھنورا مانجھی بستی، 4 نمبرٹیکسی اسٹینڈ بستی ، مہتو بستی، پرسیاباد کے علاوہ مختلف بستیوں میں جلسوں اور گھر گھر جا کر عوامی رابطہ کے ذریعے مقامی لوگوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ایم ایل اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں کے لیڈروں نے شروع سے ہی جھریا کو پیسے کی مشین بنایا تھا اور اپنی غنڈہ گردی کے بل بوتے پر اسے برقرار رکھا تھا، لیکن اب انہیں جھریا میں کوئی آپشن نظر نہیں آرہا ہے، اس لیے وہ گھبراہٹ میں ہیں۔ انہوں نے جھریا اور جھریا کے لوگوں کا ہر سطح پر استحصال کیا – جھریا کے باشندوں کو بے گھر کر دیا، جھریا سے اس کا کالج چھین لیا، جھریا کا پانی دھنباد بھیجا، سڑکیں نہیں بنیں۔ اس طرح اس نے یہاں کے لوگوں کو مشکلات میں ڈال کر برسوں حکومت کی لیکن یہاں کے لوگوں کے بارے میں ایک بار بھی نہیں سوچا۔ جھریا کے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ کون جھریا بنانے میں مصروف ہے اور کون اسے کھانے میں مصروف ہے۔ ایم ایل اے نے علاقوں کا دورہ کیا اور نئے مسائل کے بارے میں جان لیا اور آئندہ چند مہینوں میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا۔ یہ بھی کہا کہ ہم نے ہر لمحہ جھریا کو بچانے کی کوشش کی ہے اور سرکاری اسکیموں کا فائدہ ہر خاندان تک پہنچایا ہے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی سرکار دیش میں ایک لوتی سرکار ہے جنہوں نے خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں سوچا اور ساوتری بائی پھولے اسکالرشپ، میّا سمان یوجنا اور سروجن پنشن کی سہولت فراہم کی۔ اپوزیشن کا خواتین مخالف شعور اس بات کو قبول کرنے سے قاصر ہے۔وہ غریب عورتوں کی بہتری نہیں دیکھ سکتے۔ اس لیے عوام اس کا حساب دے کر دوبارہ گرینڈ الائنس کی حکومت بنائے گی۔اس موقع پر عتیق انصاری، افتخار انصاری، رانی خاتون، شیخ امجد، منوج مہتو، کھیم لال مہتو، ڈاکٹر ایس کے ملک، سریندر پاسوان، پنکی دیوی، گلشن سرکار، حاجی مظہر امام، احمد وارثی، خورشید انصاری اور وسیم انصاری سمیت سینکڑوں حامی موجود تھے۔