Jharkhand

آرکڈ سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں سنگین بیماری کی کامیاب سرجری

72views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،25؍دسمبر:آرکڈ سپر اسپیشلیٹی ہاسپیٹل میں ایک بار پھر سنگین بیماری کی کامیاب سرجری ہوئی ۔ 35 سالہ خاتون جو گزشتہ کئی مہینوں سے پیٹ میں درد، قے اور پیشاب کرنے میں دشواری سے پریشان تھی۔ جنہوںنے آرکڈ اسپتال سے مشورہ حاصل کیا۔ جس کے بعد آرکڈ کے پرمکھ یورولاجسٹ اور یورو سرجن ڈاکٹر اروند کمار پربھات نے مشور ے کے دوران یہ پایا کہ خاتون کو دونوں یوریٹر کے نچلے حصے میں بیلاٹرل یوریٹریکول ہے۔ یہ ایک سنگین بیماری ہے جو کی 4000 خواتین میں سے کسی ایک میں ہی پائی جاتی ہے۔ بغیر وقت گزارے ڈاکٹر اروند کمار پربھات نے خاتون کا فوراً آپریشن کرنے کا فیصلہ لیا اور خاتون کو لیزر ایکسیجن میٹھڈ سے آپریٹ کیا۔ صرف دودن کے اندر ہی خاتون کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا۔ ڈاکٹر اروند کمار نے اس میٹھڈ کے خاصیت کو ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ لیزر میٹھڈ سے آپریشن کرنے پر مریض کو بہت کم وقت اسپتال میں گزارنا پڑتا ہے اور صحت مند ہو کر بھی جلد ہی اپنی یومیہ کام شروع کر سکتے ہیں۔ آرکڈ اسپتال کا یورولاجی شعبہ میں سی اے پی ایف، سی جی ایچ ایس، سبھی ٹی پی اے اور آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت درج ہے او ر پیشاب اور گردے کے امراض سے متعلق سبھی طرح کی سرجری کیلئے بہترین متبادل ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.