پریاگ راج:13نومبر(یواین آئی) اترپردیش پبلک سروس کمیشن دفتر کے باہر طلبہ کی لگاتار تیسری دن بدھ کو بھی احتجاج جاری ہے۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لئے پولیس، پی اے سی اور آر اے ایف کو مستعد کردیا ہے۔ پبلک سروس کمیشن کے آس پاس کے علاقے کو چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ نارملائزیشن عمل کو خارج کر’ون ڈے ون شفٹ‘امتحان کا مطالبے پر بضد طلبہ لگاتار پبلک سروس کمیشن اور اترپردیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کر اپنی مخالفت کا اظہار کررہے ہیں۔ سراپا احتجاج طلبہ منگل کی رات کو بھی سڑکوں پر ڈٹے ہوئے تھے۔ سڑکوں پر طلبہ کا قبضہ ہونے کی وجہ پریاگ راج۔لکھنؤ جانے والے راستے کے درمیان میں تقریبا ایک کلو میٹر تک بیریکیڈ کیا گیا ہے۔مسابقہ جاتی طلبہ آیوگی کے دو روزہ امتحان کے فیصلے کو واپس لینے ایک دن میں امتحان کے انعقاد اور نارملائزیشن عملر کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں پیر سے مظاہرہ کررہے ہیں۔ منگل کو ڈی ایم روندر کمار ماندڑ اور پولیس کمشنر ترون گابا طلبہ نے مذاکرات کے لئے پہنچے تھے لیکن کوئی مثبت بات نہیں ہوسکی اور طلبہ احتجاج کررہے ہیں۔طلبہ نے نارملائزیشن کے نتائج کے ذریعہ تقرری میں ممکنہ بدعنوانی کے سلسلے بینر پوسٹر ٹانگا ہے۔ کمیشن نے پی سی ایس ابتدائی امتحان سات اور آٹھ دسمبر اور آر او/اے آر او امتحان 22اور23 ستمبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
17
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
روس ۔یوکرین جنگ
تاریخ میں پہلی بار انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل داغا گیا نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) روس نے پہلی بار...
گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں گرفتاری وارنٹ
امریکہ میں رشوت ستانی کا الزام، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (ہ...
امریکا میں گوتم اڈانی سمیت 8 افراد پر اربوں روپے کے فراڈ کا الزام
نیویارک کی وفاقی عدالت میںمقدمہ درج:اڈانی گروپ کے شیئروں میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) امریکہ...
گوتم اڈانی کومودی کا تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے انہيں گرفتار نہیں کیا گیا: راہل گاندھی
نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے...