Jharkhand

پینے کے پانی کے محکمے میں آؤٹ سورس تقرری کے حکم پر روک

20views

کنٹریکٹ ملازمین کو نہیں ہٹایا جا سکتا: ہائی کورٹ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 دسمبر:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کو ہٹانے اور پینے کے پانی کی صفائی کے محکمے میں آؤٹ سورس اہلکاروں کی تقرری کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے حکومت کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دراصل، سوچھ بھارت مشن اور جل جیون مشن میں بلاک واش کوآرڈینیٹر کے عہدہ پر کام کرنے والے لوگوں کو ہٹانے اور پوری ریاست میں آؤٹ سورس کے ذریعے نئے لوگوں کی تقرری کا حکم اس سال 16 ستمبر کو دیا گیا تھا۔ جس کے خلاف رام کشون اور دیگر نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس ڈاکٹر ایس این پاٹھک کی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو نہیں نکالا جا سکتا۔ درخواست گزاروں کی طرف سے وکیل نوین کمار نے بحث کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.