ننگبو، 21 ستمبر (یواین آئی) ساتوک سائی راج رنکیریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی کو لی-ننگ چائنا ماسٹرز 2025 میں چاندی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔ ساتوک-چراغ کو عالمی نمبر ایک جوڑی کوریا کے کم وون ہو اور سیو سیونگ جے سے 45 منٹ تک جاری رہنے والے سخت فائنل میں 19-21، 15-21 سے ہار کر چاندی کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔ ساتوک اور چراغ شیٹی نے سیمی فائنل میں دو بار کے اولمپک تمغہ جیتنے والے ملائیشیا کے آرون چیا اور سوہ ووئی یک کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، لیکن وہ فائنل میں اپنی کارکردگی کو دہرا نہ سکے۔یہ ساتوک-چراغ کی چائنا ماسٹرز کے فائنل میں دوسری شرکت تھی۔ اس سے قبل وہ 2023 کے ایڈیشن میں بھی رنر اپ رہے تھے۔اس سے قبل، انہوں نے پیرس میں اپنا دوسرا عالمی چیمپئن شپ کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593143