ہومSportsگجرات کی چنئی پر یکطرفہ فتح، سائی سدرشن کا پاور شو

گجرات کی چنئی پر یکطرفہ فتح، سائی سدرشن کا پاور شو

فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں گجرات پانچویں نمبر پر براجمان

چنئی، 26 اپریل ( یو این آئی) گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2026 کے 37 ویں میچ میں ہوم ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی گجرات پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے، جبکہ چنئی چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔سائی سدرشن کی 87 رنز کی دھواں دھار اننگز اور کگیسو ربادا کی مہلک بالنگ کی بدولت گجرات نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی جیت درج کی ہے۔159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز نے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور مطلوبہ ہدف محض 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گجرات نے رن ریٹ میں بھی بہتری لائی۔نوجوان بلے باز سائی سدرشن نے چنئی کے بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور صرف 46 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 7 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔کپتان شبھمن گل نے 33 رنز (23 گیندیں) بنا کر اچھا آغاز فراہم کیا، جبکہ تجربہ کار جوس بٹلر 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح کی دہلیز کے پار لے گئے۔ جوس بٹلر نے آخر میں ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کو 20 گیندیں قبل ہی فتح دلا دی۔اس سے قبل، ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ محض 37 رنز پر ٹیم کے 4 اہم کھلاڑی (سنجو سیمسن، ارویل پٹیل، سرفراز خان اور ڈیوالڈ بریوس) پویلین لوٹ گئے۔رتوراج گائیکواڑ نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 60 گیندوں پر ناقابلِ شکست 74 رنز بنائے۔شیوم دوبے نے 22 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ دینے کی کوشش کی، لیکن وہ بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ چنئی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات