Saturday, December 6, 2025
ہومSportsناروے شطرنج: گوکیش کے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، وے یی سے...

ناروے شطرنج: گوکیش کے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، وے یی سے ہارے

نئی دہلی ،یکم جون :۔ناروے شطرنج ٹورنامنٹ میں موجودہ عالمی چمپئن ڈی گوکیش کے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور ہندوستانی کھلاڑی چین کے وے یی سے آرماجیڈن ٹائی بریک میں ہار کر مشرکہ پانچویں مقام پر کھسک گیا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے ایک اور ہندوستانی کھلاڑی ارجن ایریگیسی نے امریکہ کے دنیا میں دوسرے نمبر کے کھلاڑی ہیکارو ناکا مورا کو شکست دے کر اپنا چوتھا مقام بر قرار رکھا۔ دفاعی چیمپئن میگنس کارلسن نے ہفتے کے روز بھی اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ کالے مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے فیبیانو کاروآنا کے خلاف آرما گیڈن ٹائی بریک میں جیت حاصل کر اپنے نمبرو کی تعداد 5.9تک پہنچا دی۔خواتین کے زمرے میں، دو بار کی ورلڈ ریپڈ چمپئن کونیرو ہمپی نے چین کی لی ٹنگجی کے خلاف ٹائی بریک جیت کے بعد 5.8 پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل کی، جب کہ آر ویشالی نے اسپین کی سارہ خادم کے خلاف فیصلہ کن فتح حاصل کرتے ہوئے اسے تین پوائنٹس دیے اور 6.5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر چلی گئیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات