پیرس ، یکم جون (یو این آئی) یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے اتوار کو چوتھی سیڈ اور گزشتہ سال کی رنر اپ جیسمین پاولینی کو شکست دے کر فرنچ اوپن ویمنز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔آج یہاں کھیلے گئے میچ میں 30 سالہ یوکرینی کھلاڑی سویتولینا نے جیسمین پاولینی کو 6-4 6-7 (6) 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔میچ کے بعد سویتولینا نے کہا کہ مجھے کبھی یقین نہیں تھا کہ یہ میچ میرے حق میں جائے گا۔ یہ واقعی ایک سخت میچ تھا، جیسمین واقعی بہت اچھا کھیل رہی تھیں، مجھے آخری پوائنٹ تک لڑنا پڑا اور میں اگلے راؤنڈ میں پہنچ کر کافی خوش ہوں۔










Users Today : 3
Users Yesterday : 293
Users Last 7 days : 1660
Users Last 30 days : 2485
Users This Month : 2471
Users This Year : 2485
Total Users : 4564028