ویلنگٹن، 18 فروری (یواین آئی) نیوزی لینڈ کے تیزگیندباز لوکی فرگیوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل نے طے کیا ہے کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں لوکی فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بین سیئرز ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ہیں، انہیں بدھ کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی تھی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592833