میامی، 13 جولائی (یو این آئی) میجر لیگ سوکر کے ایک میچ میں آج لیونل میسی نے گول کرکے انٹر میامی کو نیش وِل پر 2-1 سے جیت دلائی۔انٹر میامی نے 62 ویں منٹ میں میسی کے ذریعے واپسی کی، جنھوں نے گول کیپر جو ویلیس کا پاس لیااور گول داغا۔آٹھ بار کے بیلن ڈی آر فاتح نے اس سال 15 ایم ایل ایس گیمز میں 16 گول کرچکے ہیں اور چھ اسسٹ فراہم کیے ہیں۔انٹرمیامی کےمینیجر جیویر ماسچرانو نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’کہنے کے لیے بہت زیادہ الفاظ نہیں ہیں۔ یہ ناقابل یقین ہے جو وہ کرتے رہتے ہیں۔‘ ‘”میں نے ایک ہزار بار کہا ہے؛ وہ ہماری ٹیم اور ہمارے لیڈر کی علامت ہیں۔ وہ ہمیں مقابلہ کرنا سکھاتے ہیں۔‘ ‘انٹر میامی اب 15 ٹیموں پر مشتمل ایسٹرن کانفرنس میں 19 گیمز میں 38 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہےاور فلاڈیلفیا سے پانچ پوائنٹس پیچھے ہے لیکن تین گیمز ابھی باقی ہیں۔









Users Today : 187
Users Yesterday : 191
Users Last 7 days : 1299
Users Last 30 days : 1456
Users This Month : 1442
Users This Year : 1456
Total Users : 4562999