Saturday, December 6, 2025
ہومSportsامام الحق اور فہیم اشرف کی مہندی کی تقاریب، اہلخانہ اور دوستوں...

امام الحق اور فہیم اشرف کی مہندی کی تقاریب، اہلخانہ اور دوستوں کی شرکت

 لاہور: ٹیسٹ کرکٹر امام الحق اور فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

امام الحق کی شادی ناروے میں مقیم انمول محمود سے لاہور میں ہورہی ہے جبکہ فہیم اشرف کی بارات نارروال جائے گی۔ فہیم اشرف کی مہندی پر ان کے آبائی شہر پھول نگر میں محفل سجی۔ اس موقع پر کرکٹر کے اہلخانہ اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک ہوئی۔

دوسری جانب لاہور کے نجی فارم ہاؤس پر امام الحق نے مہندی اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا۔ قومی ٹیم کے کیمپ کا حصہ سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، عثمان قادر اسلام آباد سے خصوصی طور پر قوالی نائٹ میں شرکت کیلئے آئے۔

imam1
imam2

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ سابق کپتان انضمام الحق اور کامران اکمل بھی قوالی نائٹ کا حصہ بنے۔ امام الحق کا نکاح 25 نومبر اور دعوت ولیمہ 26 نومبر کو طے ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات