بھونیشور، 21 اپریل (یو این آئی) کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے دفاعی چیمپئن ایسٹ بنگال ایف سی کو 0-2سے شکست دے کر کلنگا سپر کپ 2025 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔کلنگا اسٹیڈیم میں اتوار کی رات کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں کیرالہ بلاسٹرز نے ہسپانوی اسٹرائیکر جیسز جمنیز کے گول کی بدولت 0-1کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد مراکش کے نوح ولی صداوی نے 64ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 0-2کردیا۔ نوح ولی صدوای کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔26 اپریل کو کوارٹر فائنل میں کیرالہ بلاسٹرز کا مقابلہ موہن بگان ایس جی سے ہوگا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592809