Saturday, December 6, 2025
ہومSportsکیرالہ بلاسٹرز نے ایسٹ بنگال کو شکست دے کرکلنگا سپر کپ کے...

کیرالہ بلاسٹرز نے ایسٹ بنگال کو شکست دے کرکلنگا سپر کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی

بھونیشور، 21 اپریل (یو این آئی) کیرالہ بلاسٹرز ایف سی نے دفاعی چیمپئن ایسٹ بنگال ایف سی کو 0-2سے شکست دے کر کلنگا سپر کپ 2025 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔کلنگا اسٹیڈیم میں اتوار کی رات کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں کیرالہ بلاسٹرز نے ہسپانوی اسٹرائیکر جیسز جمنیز کے گول کی بدولت 0-1کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد مراکش کے نوح ولی صداوی نے 64ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 0-2کردیا۔ نوح ولی صدوای کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔26 اپریل کو کوارٹر فائنل میں کیرالہ بلاسٹرز کا مقابلہ موہن بگان ایس جی سے ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات