ٹائٹل جیتنے پر کھلاڑیوں کی عزت افزائی بھی کی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،7؍مئی: کانکے روڈ پر واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے دفتر میں آج وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے جھارکھنڈ ڈیف (بہرے) کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد اور انڈین ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ٹاٹا ڈگواڈیہہ اسٹیڈیم، دھنباد میں منعقدہ ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ/سیریز کے فائنل میں نیپال کو شکست دے کر خطاب جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ملک بلکہ جھارکھنڈ کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ انڈین ڈیف کرکٹ ٹیم میں جھارکھنڈ کے کئی کھلاڑیوں کی نمائندگی ریاست کے کھیلوں کے ٹیلنٹ، لگن اور صلاحیت کا ثبوت ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تمام کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے اور کھیلوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل پرعزم ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں جھارکھنڈ ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری رنجیت کمار، ڈیف کرکٹ ٹیم کے کپتان سونو سنگھ، کھلاڑی رستم حسین، شعیب اختر، دیپک کمار اور مترجم ریما ساہو موجود تھیں۔









Users Today : 12
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2291
Users Last 30 days : 3949
Users This Month : 3935
Users This Year : 3949
Total Users : 4565492