پیرس، 9 اپریل (یو این آئی) برطانوی ٹینس لیجنڈ جیک ڈریپر نے سیزن کے اپنے پہلے کلے کورٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ڈریپر نے ایک گھنٹہ ایک منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں امریکہ کے مارکوس گیرون کو 6-1، 6-1 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ میچ کے دوران ڈریپر نے پانچ ایس اور 21 ونر مارے۔23 سالہ ڈریپر، جنہیں پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی، اگلا مقابلہ اسپین کے الیجینڈرو ڈیوڈوچ فوکینا اور ارجنٹائن کے ٹامس مارٹن ایچیوری کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔








Users Today : 26
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2305
Users Last 30 days : 3963
Users This Month : 3949
Users This Year : 3963
Total Users : 4565506