ہومSportsویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئےہندوستانی اسکواڈ کا اعلان

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئےہندوستانی اسکواڈ کا اعلان

یاستیکا بھاٹیا، نندنی شرما اور رادھا یادو کی واپسی

ممبئی، 02 مئی (یو این آئی) جون جولائی میں انگلینڈ میں منعقد ہونے والے آئندہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان نے اپنے 15 رکنی خواتین کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سلیکٹرز نے یاستیکا بھاٹیا، تیز گیند باز نندنی شرما اور رادھا یادو کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں تھیں، جس میں ہندوستان کو 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آل راؤنڈر امن جوت کور کمر کی انجری کی وجہ سے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔ جنوبی افریقہ کے دورے پر ان کے متبادل کے طور پر شامل کی گئی کاشوی گوتم بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئی ہیں اور انہیں سرجری کرانی پڑے گی۔ چیف سلیکٹر امیتا شرما نے ہفتہ کو ممبئی میں کپتان ہرمن پریت کور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ انجری کی وجہ سے کاشوی انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔ ان تبدیلیوں کے باعث انوشکا شرما اور اوما چھیتری کو اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔یہی اسکواڈ انگلینڈ کے خلاف 28 مئی سے شروع ہونے والی تین میچوں کی دو طرفہ ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گا۔ یاستیکا بھاٹیا طویل عرصے بعد انجری سے واپسی کر رہی ہیں؛ انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ اپریل 2024 میں کھیلا تھا اور اکتوبر میں ان کے گھٹنے (اے سی ایل) کی سرجری ہوئی تھی۔نندنی شرما کو پہلی بار بین الاقوامی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے حالیہ ڈبلیو پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی تیز گیند بازی سے سب کو متاثر کیا، جہاں وہ 17 وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست رہی تھیں۔ورلڈ کپ میں ہندوستان کی مہم کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں پاکستان کے خلاف ہوگا۔ فائنل 5 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ہندوستان فی الحال ون ڈے کا عالمی چیمپئن ہے، تاہم اسے اپنی پہلی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی تلاش ہے۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ:
ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، جمائمہ روڈریگز، دیپتی شرما، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ، کرانتی گوڑ، شری چرنی، شرینکا پاٹل، بھارتی فلمالی، یاستیکا بھاٹیا (وکٹ کیپر)، نندنی شرما، رادھا یادو۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات