Saturday, December 6, 2025
ہومSportsہندوستان 2029 ایشیائی ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

ہندوستان 2029 ایشیائی ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

نئی دہلی، 21 ستمبر (یواین آئی) ہندوستان2029 ایشیائی ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ ایشیائی سائیکلنگ کنفیڈریشن نے ہندوستانی سائیکلنگ فیڈریشن (سی ایف آئی) کو ای میل بھیج کر ہندوستان کو میزبانی کے حقوق دینے کی تصدیق کی ہے۔ہندوستانی سائیکلنگ فیڈریشن نے اتوار کو اعلان کیا کہ ہندوستان کو 2029 ایشیائی ٹریک اور پیرا ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں۔ فیڈریشن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ’’ہندوستان نے 2029 ایشیائی ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لیے کامیابی کے ساتھ بولی لگائی ہے اور اسے اس کی میزبانی حاصل ہو گئی ہے۔‘‘یہ پیش رفت جمعرات کو ایشیائی سائیکلنگ فیڈریشن کی ایک کمیٹی کی میٹنگ کے بعد سامنے آئی۔ اے سی سی کے صدر امرجیت سنگھ گل نے سی ایف آئی کو بھیجے گئے ایک ای میل میں لکھا، ’’18 ستمبر 2025 کو ہوئی اے سی سی مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں ہوئی بحث کے بعد مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کامیاب بولی کے نتیجے میں ہندوستانی سائیکلنگ فیڈریشن کو آئندہ 2029 ایشیائی ٹریک اور پیرا ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کے حقوق فراہم کر دیے گئے ہیں۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات