Saturday, December 6, 2025
ہومSportsشریس ایّر آسٹریلیا اے کے خلاف کثیر روزہ میچوں میں انڈیا اے کی...

شریس ایّر آسٹریلیا اے کے خلاف کثیر روزہ میچوں میں انڈیا اے کی کپتانی کریں گے، 15 رکنی ٹیم کا اعلان

ممبئی، 06 ستمبر (یواین آئی ) ستمبر میں ہونے والے آسٹریلیا اے کے خلاف دو کثیر روزہ میچوں کے لیے شریس ایّر کو انڈیا اے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کے ایل راہل اور محمد سراج پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم دوسرے میچ کے لیے یہ دونوں کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں گے۔منتخب ٹیم میں دھرو جریل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں، لمبے عرصے سے ہندوستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کا انتظار کرنے والے ابھیمنیو ایشورن کو بھی جگہ دی گئی ہے۔تمل ناڈو کے وکٹ کیپر بلے باز این جگدیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے، جگدیشن کو رشبھ پنت کے زخمی ہونے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر پانچویں ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں بھی بلایا گیا تھا۔ جگدیشن نے حال ہی میں دلیپ ٹرافی سیمی فائنل میں ساؤتھ زون کے لیے کھیلتے ہوئے نارتھ زون کے خلاف 197 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی۔انگلینڈ کے دورے پر ہندوستان کے لیے ڈیبیو کرنے والے سائی سدرشن کے علاوہ دیودت پڈیکل، نتیش کمار ریڈی اور پرسدھ کرشنا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے متاثر کرنے والے اسپن آل راؤنڈر ہرش دوبے اور تنوش کوٹیان کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ نوجوان چہروں میں آیوش بدونی، یش ٹھاکر، گرنور براڑ اور مانو سوتھار کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ وہیں تیز گیند بازی کے حملے میں پرسدھ کی حمایت کے لیے خلیل احمد بھی موجود ہوں گے۔تاہم منتخب ٹیم میں رتوراج گائیکواڑ کا نام شامل نہیں ہے، گائیکواڑ نے دلیپ ٹرافی سیمی فائنل میں سینٹرل زون کے خلاف ویسٹ زون کے لیے 184 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ویسٹ زون کے کپتان شاردل ٹھاکر بھی اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹھاکر انگلینڈ کے دورے پر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔آسٹریلیا اے کے خلاف پہلا میچ 16 ستمبر سے 19 ستمبر تک اور دوسرا میچ 23 سے 26 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں میچ لکھنؤ میں کھیلے جائیں گے۔ وہیں اس کے بعد آسٹریلیا اے اور انڈیا اے کے درمیان 30 ستمبر، 3 اکتوبر اور 5 اکتوبر کو کل تین ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ یہ تینوں ون ڈے میچز کانپور میں کھیلے جائیں گے۔
انڈیا اے کی ٹیم:شریس ایّر (کپتان)، ابھیمنیو ایشورن، این جگدیشن (وکٹ کیپر)، سائی سدرشن، دھرو جریل (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، ہرش دوبے، دیودت پڈیکل، آیوش بدونی، نتیش کمار ریڈی، تنوش کوٹیان، پرسدھ کرشنا، گرنور براڑ، خلیل احمد، مانو سوتھار، یش ٹھاکر

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات