جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6؍ ستمبر: جھارکھنڈ ریکیٹ بال ایسوسی ایشن کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جھارکھنڈ ریکیٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سنتوش پرساد نے کہا کہ ریکیٹ بال ایسوسی ایشن انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور ایشیائی کمیٹی سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کھیل ابھی جھارکھنڈ میں موجود نہیں ہے، اسے جھارکھنڈ میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جھارکھنڈ کی نئی کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متھرا پرساد مہتو کو جھارکھنڈ ریکیٹ بال کا ریاستی صدر، سنتوش پرساد کو جنرل سکریٹری، راکھی شرما کو خزانچی، کلدیپ کمار سنگھ کو نائب صدر، متھلیش کمار سنگھ کو نائب صدر، ہریش کمار سنگھ کو نائب صدر، راجیش سنگھ سنی کو نائب صدر، اویناش گپتا اور آیوش ٹھاکر کو ممبر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے جلد ہی جھارکھنڈ میں کیمپ لگایا جائے گا اور ریکیٹ بال کا قومی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595226