Saturday, December 6, 2025
ہومSportsہندوستان نے سیف انڈر-17 خواتین چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش کو شکست...

ہندوستان نے سیف انڈر-17 خواتین چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش کو شکست دی

نئی دہلی، 23 اگست ،(یواین آئی) ہندوستان کی انڈر-17 خواتین فٹبال ٹیم نے سیف انڈر-17 خواتین چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے بھوٹان کے تھمپو شہر کے چانگلِمثانگ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو 2-0 سے شکست دی۔آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے بیان کے مطابق:”اس میچ کو سخت مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، لیکن ہندوستانی ٹیم نے پُرسکون اور مؤثر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری جیت درج کی۔ “ہندوستان کے لیے گول پَرِل فرنانڈیس (14ویں منٹ) اور بونِفِلیا شولائی (76ویں منٹ) نے کیے۔ہاف ٹائم تک ہندوستان 1-0 کی برتری پر تھا۔اس جیت کے بعد ہندوستان اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگیا۔ دو میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ اس کے چھ پوائنٹ ہو گئے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات