نئی دہلی، 23 اگست ،(یواین آئی) ہندوستان کی انڈر-17 خواتین فٹبال ٹیم نے سیف انڈر-17 خواتین چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے بھوٹان کے تھمپو شہر کے چانگلِمثانگ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو 2-0 سے شکست دی۔آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے بیان کے مطابق:”اس میچ کو سخت مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، لیکن ہندوستانی ٹیم نے پُرسکون اور مؤثر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری جیت درج کی۔ “ہندوستان کے لیے گول پَرِل فرنانڈیس (14ویں منٹ) اور بونِفِلیا شولائی (76ویں منٹ) نے کیے۔ہاف ٹائم تک ہندوستان 1-0 کی برتری پر تھا۔اس جیت کے بعد ہندوستان اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگیا۔ دو میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ اس کے چھ پوائنٹ ہو گئے ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593066