گوا میں جاری 37 ویں قومی کھیلوں میں مہاراشٹر 114 تمغوں کے ساتھ سرِفہرست ہے، جس میں سونے کے 47 تمغے شامل ہیں۔ ہریانہ 50 تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے جبکہ موجودہ چیمپئن سروِسِز اسپورٹس کنٹرول بورڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس نے اب تک 33 تمغے جیتے ہیں۔
مہاراشٹر کے تیجس اشوک شرسے نے مردوں کی 110 میٹر Hurdles میں قومی کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
خواتین کی 20 کلومیٹر پیدل چال مقابلے میں اتر پردیش کی پرینکا گوسوامی نے بھی قومی کھیلوں کا نیا ریکارڈ بنایا۔
مردوں کے ہاکی مقابلے میں مہاراشٹر، کرناٹک اور مغربی بنگال کا غلبہ رہا جبکہ خواتین ہاکی میں ہریانہ اور جھارکھنڈ نے حریف ٹیموں پر اپنی بالادستی کا مظاہرہ کیا۔









Users Today : 179
Users Yesterday : 257
Users Last 7 days : 1547
Users Last 30 days : 2094
Users This Month : 2080
Users This Year : 2094
Total Users : 4563637