ہومSportsفیفا کا ورلڈ کپ 2026 کیلئےفنڈز میں بھاری اضافے کا اعلان

فیفا کا ورلڈ کپ 2026 کیلئےفنڈز میں بھاری اضافے کا اعلان

مجموعی رقم 900 ملین ڈالر کے قریب پہنچ گئی

وینکوور، 29 اپریل ( یو این آئی) فٹ بال کی عالمی تنظیم ‘فیفا‘ نے رواں برس امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے مالی تقسیم میں زبردست اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بڑھتے ہوئے سفری اخراجات اور آپریشنل چیلنجز کے پیش نظر اب مجموعی ادائیگیوں کو بڑھا کر تقریباً 900 ملین ڈالر کر دیا گیا ہے۔وینکوور میں فیفا کانگریس سے قبل ہونے والے کونسل اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے مختص رقم اب 871 ملین ڈالر ہوگی۔ اس سے قبل دسمبر میں یہ رقم 727 ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔کوالیفائی کرنے والی تمام 48 ٹیموں کو تیاریوں کے لیے دی جانے والی رقم 1.5 ملین ڈالر سے بڑھا کر 2.5 ملین ڈالر کر دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ملنے والی رقم 9 ملین ڈالر سے بڑھا کر 10 ملین ڈالر کر دی گئی ہے۔ ٹیموں کے وفود کے اخراجات اور ٹکٹوں کے کوٹے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے اپنے بیان میں کہا”فیفا اس وقت تاریخ کی مضبوط ترین مالی پوزیشن میں ہے، جو ہمیں اپنی ممبر ایسوسی ایشنز کی بے مثال طریقے سے مدد کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح فیفا کے وسائل کو دوبارہ کھیل کی بہتری کے لیے لگایا جا رہا ہے۔یہ اضافہ ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کئی رکن ممالک نے تشویش ظاہر کی تھی کہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو جیسے وسیع خطے میں ٹورنامنٹ کے دوران ٹیکس، سفر اور قیام کے بھاری اخراجات کی وجہ سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ فیفا نے ان اضافی فنڈز کے ذریعے ان خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا جس سے فیفا کو تقریباً 13 بلین ڈالر کی آمدنی کی توقع ہے۔ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 50 ملین ڈالر ملیں گے۔ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 33 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔تیسری اور چوتھی پوزیشن: بالترتیب 29 ملین اور 27 ملین ڈالر کی حقدار ہوں گی۔یہ انعامی رقم 2022 کے قطر ورلڈ کپ کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات