کولکتہ،16 فروری (یو این آئی ) ول جیکس کی آل راؤنڈ کارکردگی اور باؤلرز کی نپی تلی باؤلینگ کی بدولت انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں اٹلی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 24 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے باضابطہ طور پر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 203 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور صرف 22 رنز پر اس کی تین وکٹیں گر گئی تھیں، لیکن اس کے بعد اطالوی بلے بازوں نے زبردست مزاحمت دکھائی۔بینجمن میننٹی نے محض 25 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنا کر انگلش باؤلرز کو پریشان کر دیا۔میننٹی اور موسکا نے چوتھی وکٹ کے لیے 92 رنز جوڑ کر میچ میں جان ڈال دی۔ گرانٹ اسٹوارٹ نے بھی 23 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنا کر جیت کی امیدیں برقرار رکھیں، لیکن وہ 19ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اٹلی کی پوری ٹیم آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 202 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔اٹلی کی جانب سے گرانٹ اسٹوارٹ اور کرشن کالوگامگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن ان کی بیٹنگ لائن ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592759