ہووا، 26 مئی(یواین آئی ) انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل اپنی فارم کا دھاک بٹھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی 20 میچ میں بری طرح شکست دے دی۔ 7 وکٹ کی اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم محض 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کیوی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔اسٹار کھلاڑی سوزی بیٹس صرف 3 رنز بنا سکیں، جبکہ مڈل آرڈر کی تجربہ کار تکڑی (امیلیہ کیر، سوفی ڈیوائن، اور بروک ہالیڈے) مجموعی طور پر صرف 7 رنز کا اضافہ کر سکی۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی 6 وکٹیں صرف 33 رنز پر گر چکی تھیں۔ جیس کیر کی 20 رنز کی جدوجہد نے ٹیم کو 80 کے معمولی ٹوٹل تک پہنچایا۔انگلینڈ کی جانب سے بالرز نے کیوی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔چارلی ڈین نے 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ڈینیئل گبسن نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لنزی اسمتھ نے2 وکٹیں اپنے نام کیں۔انگلینڈ نے 81 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔مائیا باؤچر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔سوفیہ ڈنکلے نے22 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔میزبان ٹیم نے 37 گیندیں قبل ہی یہ مقابلہ جیت کر سیریز کی ٹرافی اٹھا لی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596337