لندن، 24 مئی (یواین آئی) انگلینڈ نے ہوو میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر کر ٹی 20 سیریز میں دو-صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔صرف 82 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، انگلینڈ نے جمعہ کو کپتان نیٹ سائیور-برنٹ کی 31 گیندوں پر ناٹ آوٹ 55 اور صوفیہ ڈنکلے کے ناٹ آوٹ 24 رن کی مدد سے 9.2 اوورز میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔ ڈینی وائٹ-ہوج اننگز کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئی تھیں۔ویسٹ انڈیز نے اپنے چار وکٹ صرف 29 رنز پر گنوا دیے تھے اور آخر کار وہ نو وکٹوں پر 81 رنز کا معمولی ا سکور ہی بنا سکی۔ تیز گیند باز ایم ارلٹ نے اپنے دوسرے بین الاقوامی میچ میں 14 رنز دے کر 3 وکٹ لیے، جن میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیو کے چھ اور تجربہ کار بلے باز اسٹیفنی ٹیلر (صفر) کے اہم وکٹ شامل ہیں۔ تیز گیند باز لارین بیل نے 28 رنز دے کر 3 وکٹ لیے اور اسپنر چارلی ڈین نے اپنے چار اوورز میں 12 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے شیمائن کیمپبیل اور شبیکا گجنبی ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکیں اور انہوں نے بالترتیب 26 اور 22 رنز بنائے اور ان کی پوری اننگز میں صرف آٹھ چوکے لگے، جن میں 74 ڈاٹ بالز بھی شامل ہیں۔ تیسرا اور آخری ٹی 20 پیر کو چیمسفورڈ میں ہوگا۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592836