جدید بھارت نیوز سروس
رانچی12 دسمبر: تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور تنظیم کے سینئرتائیکوانڈو کوچ اور تنظیم کے جنرل سکریٹری ماسٹر سید فاروق اقبال عرف ندیم کی قیادت میں فریالال پبلک اسکول میں ایک روزہ تائیکوانڈو گریڈنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ماسٹر سید فاروق اقبال نے تائیکوانڈو گریڈنگ میں حصہ لینے والے بچوں کو تائیکوانڈو کی نئی تکنیک کے بارے میں تربیت دی اور ان کی گریڈنگ لی۔ درجہ بندی میں حصہ لینے والے شرکاء کے نام اس طرح ہیں- جئے کمار، مصعب ندیم، محمد عارف معراج، آدتیہ، ہمانشو کمار سنگھ، محمد سفیان، عبید احمد، ہرش کمار، ابھیراج کمار اور اننیا کماری۔آج کے تائیکوانڈو تربیتی کیمپ اور درجہ بندی میں، اسکول کے پروویژن ٹیچر جناب نیرج نیرج کمار سنہا، ڈپٹی ہیڈ مسٹریس پریرنا منجل وجے کمار اور اسکول کے تائیکوانڈو کوچ گیانی مہتو موجود تھے۔سب نے بچوں کو ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔









Users Today : 403
Users Yesterday : 296
Users Last 7 days : 2734
Users Last 30 days : 6256
Users This Month : 6242
Users This Year : 6256
Total Users : 4567799