Saturday, December 6, 2025
ہومSportsایشیائی کھیلوں میں تمغہ حاصل کرنے والے فوجیوں کیلئے نقد انعام کا...

ایشیائی کھیلوں میں تمغہ حاصل کرنے والے فوجیوں کیلئے نقد انعام کا اعلان

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ، 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے فوجیوں کو نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونے کا تمغہ جیتنے والے کسی فوجی کو 25 لاکھ ، چاندی کا تمغہ جیتنے والے کو 15 لاکھ اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ 

نئی دلی میں دفاعی فوجوں کے کھلاڑیوں کی ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کھلاڑیوں کی کوششوں کی تعریف کی جن میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی طرف سے بہترین کارکردگی تو انجام دی لیکن کوئی تمغہ حاصل نہ کرسکے۔

جناب سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ اِن تمغوں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ملک کے نوجوانوں کو جذبہ حاصل ہوگا کہ وہ کھیلوں کے شعبے میں آگے آئیں۔ انہوں نے مسلح فوجی عملے کو سراہا کہ وہ ہمیشہ مختلف کھیل مقابلوں میں تمغہ جیتنے والوں میں شامل رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات