مردوں کی FIVB والی بال کلب عالمی چمپئن شپ 2023 آج سے بینگلورو کے کورا منَگلا اِنڈوراسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے۔ اس باوقار ٹورنامنٹ کا بھارت میں پہلی مرتبہ انعقاد ہورہاہے۔ پانچ دنوں تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ایک دوسرے سے خطابی جنگ کیلئےمد مقابل ہوں گی۔
پرائم والی بال لیگسیزن دو کی چمپئن، احمدآباد ڈیفینڈرس اس مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی بھارتی ٹیمہوگی۔ احمدآباد ڈیفنڈرس نے اس سال پرائم والی بال لیگ جیت کر کلب عالمی چمپئن شپ کیلئےکوالیفائی کیا ہے۔ گروپ مرحلے کی سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریںگی، جو 9 دسمبر کو ہوگا۔ فائنل میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593071