ہومSportsالنصر کی بڑی فتح، الہلال کی مشکل جیت

النصر کی بڑی فتح، الہلال کی مشکل جیت

جدہ ،15 مارچ (یواین آئی )سعودی پرو لیگ میں ٹائٹل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ النصر نے کرسٹیانو رونالڈو اور ساڈیو مانے کی غیر موجودگی کے باوجود الخلیج کو 5-0 سے شکست دے کر اپنی برتری برقرار رکھی، جبکہ الہلال نے الفتح کے خلاف 1-0 کی مشکل جیت حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔رونالڈو کی انجری کے باعث مداحوں میں تشویش پائی جا رہی تھی، لیکن النصر نے ثابت کیا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کھیلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔جوواؤ فیلکس نے 14 میچوں کے تعطل کے بعد بالآخر دو گول اسکور کر کے اپنی فارم بحال کی۔عبداللہ الحمدان اور ایمن یحییٰ نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔اینجلو نےمیچ کے آخری لمحات میں پانچواں گول کر کے فتح پر مہر لگا دی۔اس جیت کے ساتھ النصر نے لیگ میں مسلسل 13 ویں فتح حاصل کی ہے۔الہلال کے لیے الفتح کے خلاف میچ آسان نہیں تھا۔ ہاف ٹائم تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، لیکن دوسرے ہاف کے آغاز میں سرگی ملنکووچ ساوچ نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے آخری لمحات میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوئی جب ریفری نے الفتح کے حق میں پنالٹی کا اشارہ دیا، لیکن وی اے آر کے معائنے کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا، جس پر الہلال کے مداحوں نے سکھ کا سانس لیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات