Saturday, December 6, 2025
ہومSportsورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے بابر اعظم...

ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا کیا فیصلہ

نئی دہلی، 15 نومبر :۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان جاری ورلڈ کپ میں تینوں شعبوں بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اگر بابر نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تو بورڈ اسے قبول کرے گا۔ بصورت دیگر پی سی بی انہیں عہدے سے برطرف کر دے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شان مسعود آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی- 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ بابر کو 2019 میں وائٹ بال کا کپتان اور 2021 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن گرین شرٹس نے ان کی قیادت میں آئی سی سی یا ایشیا کپ کا کوئی خطاب نہیں جیتا ہے۔ حالانکہ پاکستان ورلڈ کپ میں ٹاپ ٹیم کے طور پر گیا تھا لیکن وہ اپنی صلاحیت ثابت کرنے میں ناکام رہا اور گروپ مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی ناکامی کے بعد بابر کی حمایت کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا تھا کہ ’’غلطیاں کرنا جرم نہیں ہے۔‘‘ کپتان آج پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ اس کے بعد ان کی کپتانی سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات