ہومSportsدوسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو قابو کر لیا

دوسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو قابو کر لیا

ہیملٹن،17 مارچ (یواین آئی )ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو 68 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ ڈیون کونوے کو ان کی شاندار بیٹنگ پر ‘پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے:ڈیون کونوے نے 49 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے جبکہ جوش کلارکسن نے اختتامی لمحات میں صرف 9 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کے ویان مولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کوئٹزی، مہاراج اور لنڈے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 15.3 اوورز میں صرف 107 رنز بنا سکی۔جارج لنڈے 12 گیندوں پر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے روبن ہرمن 19 رنز بنا سکے، جبکہ دیگر کوئی بھی بلے باز کیوی بالرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔نیوزی لینڈ کے بالرز نے میچ پر مکمل گرفت برقرار رکھی۔لوکی فرگوسن اور بین سیئرز نے تین تین وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقہ کی کمر توڑ دی۔مچل سینٹنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جمی نیشم اور میک کونچی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات