International

مارشل لاء نافذ کرنےکے الزام میں جنوبی کوریا کے صدر گرفتار

37views

سیول، 15 جنوری (یو این آئی) جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کو بدھ کو صدارتی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ وہ ملک کے پہلے موجودہ صدر ہیں جنہیں مختصر مدت کے مارشل لاء نافذ کرنےکی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔کرپشن انویسٹی گیشن آفس (سی آئی او)، نیشنل انویسٹی گیشن آفس (این او آئی) اور وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدے داروں کے تفتیشی ہیڈکوارٹر پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی یونٹ نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ مسٹر یون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10:33 پر گرفتار کیا گیا۔ٹی وی فوٹیج میں گرفتار کئے گئے مسٹر یون کو اوئیوانگ سینٹر میں حراست میں لئے جانے سے پہلے گواچین میں سی آئی او کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لئے لےجانے کے لئے ان کی وسطی سیول واقع رہائش گاہ سے گاڑی میں باہر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ جگہ سی آئی اوآفس سے 5 کلومیٹر دور ہے۔سی آئی اوکو 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا مسٹر یون کو مزید پوچھ گچھ کے لیے 20 دن تک حراست میں رکھنے کے لیے علیحدہ وارنٹ طلب کیا جائے یا انہیں رہا کردیا جائے۔ مسٹر یون ملک کی جدید تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے سبکدوش صدر بن گئے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.