Sports

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی

15views

کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) ایشلی وان وِک (چار وکٹ) کے بعد جیما بوتھا (37) اور کپتان کائیلا رینیکے (26) کی شاندار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے جمعہ کو خواتین کے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔آسٹریلیا کے 105 رن کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے بہت جلد دو وکٹ گنوا دیئے۔ تاہم اس دوران اوپنر گیما بوتھا ایک سرے تیزی سے رن بناتی رہیں۔ انہوں نے 24 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان کیلا رینیکے نے 26 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے (26) رنز بنائے۔ کربو میسو (19) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ جنوبی افریقہ نے 18.1 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 106 رنز بنائے اور یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے حسرت گل اور لوسی ہیملٹن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ کلو آئنس ورتھ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل آج آسٹریلیا کی انڈر 19 خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے 12 کے اسکور پر دو وکٹ گنوادیئے۔ اس کے بعد کپتان لوسی ہملٹن اور کاؤامہے برے نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ لوسی ہیملٹن (18) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ کاؤامہے برے (36) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ ایلا برسکو نے 17 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 27 رن ناٹ آؤٹ بنائے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے بالنگ اٹیک کے خلاف مقررہ 20 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 105 رن بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایشلے وین وِک نے چار وکٹ حاصل کئے۔ انتھابی سینگ نینی، کیلا رینیکے اور سیشنی نائیڈو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.