Sports

سندھو اور سین ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے

27views

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور لکشیا سین منگل سے اوڈینس کے ایرینا فن میں ہونے والے ڈنمارک اوپن 2024 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی دستے کی قیادت کریں گے۔گزشتہ ہفتے آرکٹک اوپن 2024 ٹورنامنٹ میں سندھو اور سین پیرس 2024 اولمپکس کے بعد پہلی بار بی ڈبلیو ایف ٹورمیں واپسی کی تھی۔تاہم، عالمی نمبر 16 سندھو کناڈا کی مشیل لی کے خلاف سیدھے گیم میں ہارنے کے بعد واپسی کرنے میں ناکام رہیں۔ نئی کوچنگ ٹیم کی تقرری کے بعد یہ سندھو کا پہلا میچ بھی تھا۔ کوچنگ ٹیم میں ہندوستان کے انوپ سریدھر اور جنوبی کوریا کے لی سون ال شامل تھے۔دو بار کی اولمپک میڈلسٹ سندھو کا مقابلہ رینکنگ میں 28 ویں مقام پر قابض چینی تائپے کی پائی یو پو سے ہے۔ یہ ڈنمارک اوپن 2024، ایک بی ڈبلیو ایف سپر 750 ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلے کا پہلا راؤنڈ ہے۔ دریں اثنا، لکشیا سین ڈنمارک اوپن کے مردوں کے سنگلز میں ہندوستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہیں چائنیز تائپے کے چو ٹیئن چن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ عالمی نمبر 19 سین کا مقابلہ چین کے لو گوانگ جو سے ہوگا۔مالویکا بنسوڈ، اننتی ہڈا اور آکرشی کشیپ بھی خواتین کے سنگلز مقابلے میں کھیلیں گی۔مردوں کے ڈبلز مقابلے میں کوئی ہندوستانی جوڑی شامل نہیں ہوگی۔ خواتین اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں چار جوڑیاں کورٹ میں اتریں گی۔ریتوپرنا اور سویتاپرنا بہنوں کی جوڑی چینی تائپے کی چانگ چنگ ہوئی اور یانگ چنگ تون سے بھڑیں گی جب کہ ترشا جولی اور گایتری گوپی چند اپنے پہلے خواتین ڈبلز میچ میں ملیشیا کی پانچویں سیڈ ٹین پرلی اور تھناہ مرلی دھرن سے مقابلہ کریں گی۔مکسڈ ڈبلز میں ستیش کمار کروناکرن اور آدیا وریاتھ کا مقابلہ ریحان نوفل کشارجنتو اور لیزا آیو کسماوتی سے ہوگا اور بی۔ سومت ریڈی اور سکی ریڈی کا سامنا پہلے راؤنڈ میں کناڈا کی جوڑی کیون لی اور ایلیانا ژانگ سے ہوگا۔
ڈنمارک اوپن 2024 بیڈمنٹن کیلئے ہندوستانی ٹیم درج ذیل ہے
مردوں کے سنگلز: لکشیا سین
خواتین سنگلز: پی وی سندھو، مالویکا بنسوڈ، اننتی ہڈا، آکرشی کشیپ
خواتین ڈبلز: رتوپرنا پانڈا/شویتاپرنا پانڈا، ترشا جولی/گایتری گوپی چند
مکسڈ ڈبلز: ستیش کمار کروناکرن/آدیا وریاتھ، بی۔ سومیت ریڈی/سکی ریڈی

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.