Jharkhand

اے ایم او صدیق پبلک اسکول میں سرسید احمد خان اور تعلیمی انقلاب کے موضوع پر سیمینار

116views

سرسید احمد خان جدید تعلیم کے میدان میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات دئے: پروفیسر عمر فاروق

جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 17اکتوبر: چترا شہر کے وادی عرفان میں واقع اے ایم او صدیق پبلک اسکول میں سرسید احمد خان اور تعلیمی انقلاب کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر عمر فاروق نے سر سید احمد خان کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ 17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا انتقال 22 سال کی عمر میں ہوا۔ 1841 میں، وہ مین پور، اتر پردیش میں جج بنے، 1872 میں انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی اور قوم کو جدیدیت سے جوڑنے کے لیے تعلیمی مشن میں مصروف ہو گئے۔ خان نے کہا کہ جب تک ہماری قوم کے بچوں کو جدید تعلیم نہیں دی جائے گی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اسکول کے پرنسپل محمد مزمل نے اپنے خطاب میں کہا کہ حب الوطنی اور تعلیم کے میدان میں ان کی قربانیاں تاریخ کے اوراق میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ سرسید کہا کرتے تھے کہ میری قسمت میں بھیک مانگنا لکھا تھامگر شکر ہے اپنے لئے نہیں بلکہ سید کالج کیلئے وہ کہتے تھے جب مجھے کوئی دعوت دے کہ کھانے پر بلاتا تھا تو میں ان کی دعوت قبول کر کے کہتا تھا جو میرے کھانے میں خرچ کروگے وہ پیسہ کالج فنڈ میںدے دو۔ اس دوران سکول کے بچوں نے نعت ترانہ، تقریری، نظمیں، کلمہ، نظم وغیرہ میں مباحثے کے مقابلے میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کلاس 9 کی طالبہ منتشا جنت نے اس پروگرام کو بہت اچھے طریقے سے چلایا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں سکول کے اساتذہ محمد عارف، محمد اعجاز، محمد سفیان، محمد کاشف، نرمل کمار، حافظ عبدالرشید، حافظ علی، حافظ فیضان، محمد خالد، سیما، شاہین، مدثرہ، آرزو، مسکان، صائمہ، شمع، نگمہ، صدیقہ وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.