National

ملک کی تعمیر میں ایس ڈی پی آئی کے کردار اور شمولیتی سیاست کے عزم کو اجاگر کرنے کے لیے نمائندہ کونسل اجلاس

105views

بنگلور 10 نومبر۔(راست)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے آج ضلع بنگلور کے لیے ضلعی نمائندہ کونسل (DRC-1)اجلاس منعقد کیا۔ جس میں مثبت اور شمولیتی سیاست کو فروغ دینے اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کا عزم کیا گیا۔ تقریب کا افتتاح ایس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری عمر فاروق کے پر تپاک استقبالیہ کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے حاضرین کو پارٹی کے مشن اور اقدار پر توجہ مرکوز کروایا۔ ایس ڈی پی آئی ضلعی صدر اڈوکیٹ وسیم احمد نے آج کے مسابقیتی سیاسی ماحول میں پارٹی کی موثر شراکت کا ایک متاثر کن جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ملک کی تعمیر میں ایس ڈی پی آئی کے کردار پربات کیا اور مثبت سیاسی مشغولیت کی وکالت کی ۔ انہوںنے تمام کیڈرس سے مطالبہ کیا کہ وہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لوگوں نے ایس ڈی پی آئی جو انصاف اور مساوات کی امید کی کرن کے طور پر اعتماد رکھا ہے ان پر اور انصاف اور مساوات کے نظریات پر قائم رہیں۔ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے کرناٹک کی تاریخ پر ایک دلچسپ سیشن کی قیادت کی۔ جس میں پہلوان رمضان صاحب جیسے مسلم لیڈروں کے اہم کردار اور ریاست کے ورثے کی تشکیل میں ٹیپو سلطان ؒکی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی ۔ افسر کوڈلی پیٹ نے پارٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے معاملات میں خود کو فعال طور پر شامل کریں اور پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے مضبوط نمائندوں کے طور پر کھڑے ہوں۔ افسر کوڈلی پیٹ نے فرقہ وارانہ طاقتوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی مذمت کی جو سیکولرازم کو کمزور کرنے اور تقسیم کے ایجنڈے کے لیے جمہوریت کو مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے ان خطرات کا مقابلہ کرنے اور ہمارے ملک کو متحد کرنے والی جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ایس ڈی پی آئی کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میںدیگر ضلعی ورکنگ کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی جن میں محمد اسماعیل ، سید مسعود، صادق، بیبل اور مشتاق علی خان شامل ہیں، مختلف وارڈ لیڈران بھی موجود تھے ،ا نہوںنے ایس ڈی پی آئی کے مشن اور اقدار کے لیے متحدہ حمایت کا اظہار کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض بنگلور نارتھ ضلعی میڈیا انچارج مزمل پاشاہ نے بخوبی انجام دی۔ اجتماع کا اختتام مشکل وقت میں انصاف ، اتحاد اور حقیقی جمہوری اصولوں کی حمایت کرنے اور لوگوں کی آواز کے طور پر کام کرنے کے ایس ڈی پی آئی کے عہد کی توثیق کے ساتھ ہوا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.