نئی دلی۔ 10؍ نومبر۔ ایم این این۔ بھارت کا انسانی حقوق کا قومی کمیشن (این ایچ آر سی) ، وزارت خارجہ کے تعاون سے قومی انسانی حقوق کے اداروں کے سینئر افسران کے لیے 11 سے 16 نومبر 2024 تک چھ روزہ بھارتیہ تکنیکی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) ایگزیکٹو صلاحیت سازی کے پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے۔ پروگرام میں مالدیپ، منگولیا، میانمار، نیپال، فلپائن، سری لنکا، تھائی لینڈ اور اردن سمیت آٹھ ممالک کے قومی انسانی حقوق کے اداروں کے سینئر عہدیدار شرکت کریں گے۔گلوبل ساؤتھ کے قومی انسانی حقوق کے اداروں کے سینئر عہدیداروں کے لیے اس چھ روزہ حسب ضرورت پروگرام کا مقصد، متنوع خطوں میں انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور مضبوطی کو بڑھانا ہے۔ یہ شرکاء کو انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں قیمتی بصیرت بھی فراہم کرتا ہے جس میں انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے گزشتہ تین دہائیوں کے ہندوستان کے وسیع تجربے اور اس کی ہمدردی کے جذبے کا اشتراک کیا جائے گا۔ یہ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق بہترین طریقوں، تجربات اور خیالات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرکے شرکاء کے علم میں اضافہ کرے گا۔شرکاء، تکنیکی اجلاسوں میں حصہ لیں گے جن میں انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا، جس میں اور چیزوں کے علاوہ کمیشن کا شکایات کے بندوبدست کا جامع آن لائن نظام، جدید تحقیقاتی طریقہ کار، انسانی حقوق کے ابھرتے ہوئے مسائل، اور کاروبار، ٹیکنالوجی، اور انسانی حقوق پر پائیدار ترقی کا اثر شامل ہیں۔مقررین میں اور لوگوں کے علاوہ انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے سابق ارکان ،جسٹس ایم ایم کمار، ڈاکٹر دنیشور ایم مولے اور جناب راجیو جین نیز این ایچ آر سی بھارت کے سکریٹری جنرل جناب بھرت لال، نیویارک میں اقوام متحدہ کے بھارت کے سابق سفیر جناب اشوک کمار مکھرجی ، اقوام متحدہ میں بھارت کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب شومبی شارپ، انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل (اول) جناب منوج یادو، بھارتیہ چناؤ کمیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل جناب اکشے راوت اور نیتی آیوگ کے مشن ڈائریکٹرجناب یوگل کشور جوشی شامل ہیں۔یہ پہل، انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کی تفہیم اور تعریف کو بڑھانے اورقومی انسانی حقوق کے اداروں کے سینئر عہدیداروں کے مابین صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے بھارتیہ انسانی حقوق کے قومی کمیشن کی جاری رابطہ کاری کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ کمیشن نے پہلے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے ہیں، جن میں 2023 میں مالدیپ کے انسانی حقوق کمیشن کے لیے رہائشی صلاحیت سازی کا ایک پروگرام بھی شامل ہے۔
34
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اپوزیشن نے راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی
نئی دہلی، 10 دسمبر:۔ (ایجنسی) پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے...
یوپی کے فتح پور میں ’تجاوزات‘ کے نام پر 180 سال پرانی نوری مسجد کا ایک حصہ منہدم
فتح پور، 10 دسمبر:۔ (ایجنسی)اتر پردیش کے فتح پور ضلع کے مقامی حکام نے تجاوزات کے مسائل کا حوالہ دیتے...
درگاہ پر اگر جھگڑا ہوتا تو وزیراعظم چادر نہ بھیجتے
کسی کے ہاتھ میں کھیلنے والا شیطان کبھی کامیاب نہیں ہو گا:جمال صدیقی اجمیردسمبر(راست) بی جے پی اقلیتی مورچہ کے...
حکمراں اور اپوزیشن جماعت کے مابین سنگین الزام ترا شی
چند ہی منٹوں میں راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک ملتوی لوک سبھا کی کاروائی بھی نہ چل سکی نئی...